ا?ش?ز سر?ز، انگل?ن? ن? آس?ر?ل?ا ?و پ?ل? ??س? م?? 169 رنز س? ش?ست د?د?

274

کارڈیف میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دیدی ہے۔ انگلینڈ نے کینگروز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 انگلش باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کے سامنے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیوڈ وارنر اور مچل جانسن کے سوا کینگروز کا کوئی بھی بلے باز انگلش باﺅلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ جانسن 77 اور وارنر 52 رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ براڈ اور معین علی نے 3،3 جبکہ روٹ اور ووڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جوروٹ عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بناءپر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

انگلینڈ میں کھیلے جانی والی ایشیز سیریز میں میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔