بوسن?ا، سراب افواج ?? ?ات?و? ?زارو? مسلمانو? ?? قتل عام ?و 20 سال م?مل

257

بوسنیا میں سربین افواج کے ہاتھوں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کو 20 سال مکمل ہوگئے جس کی یاد میں بلغراد میں مقامی  افراد کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بوسنیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریب میں سربیا کےوزیراعظم نے شرکت کی جس پر مقامی افراد نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سربیا کے وزیر اعظم پر بوتلیں پھینکی اور پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ کے نتیجے میں وزیر اعظم کا چشمہ ٹوٹ گیا تاہم زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

سربین وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پر پتھراؤ قاتلانہ حملہ ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔