وفاقی وزیر خزانی سینیٹر محمداسحاق ڈار کی صدارت میں ہفتہ کو اعلی سطح کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کیلئے مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ،اقتصادی امور ڈویژن اور پی اے ای سی کے اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں توانائی کی قلت کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا دئیے جائیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبے کیلئے تمام مالی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اب منصوبے کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیا گیا ہے۔