رنچ?و? لائن م?? اسلح? ?? بر آمدگ? ،?? ال???ر? ?و شامل تفت?ش ??ا جائ?، حافظ نع?م الرحمن

236

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ رنچھوڑ لائن میں پی ایم ٹی سے اسلحہ کی بر آمدگی پر کے الیکٹرک کو شامل تفتیش کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہاایک مذہبی جماعت کے گرفتار افراد کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم کی جانب سے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی میں چھاپے کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد ہونا نہایت تشویشناک ہے انھوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلحہ بر آمد گی کے اس واقعے کی تحقیقات کی جائے اور اس میں کے الیکٹرک کے ذمہ داران کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پی ایم ٹی سے بھاری جدید اسلحے کی برآمدگی سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ شہر میں دہشت گرد ی ،ٹارگٹ کلنگ اور قتل وغارت گری میں کے الیکٹرک بھی ملوث ہے اور کے الیکٹرک اپنا اصل کام کر نے کے بجائے شہر میں دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا اصل کام شہریوں کو بجلی فراہم کر نا بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر نا اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا نا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹر ک کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے عذاب سے بجات دلائے جبکہ بجلی کے بارے میں عوامی شکایات کو دور کر ے لیکن جو صورتحال سامنے آئی ہے وہ انتہائی تشویش ناک اور قابلِ مذمت ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ اسے کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کیا جا نا چاہیئے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ کے الیکٹرک نے مختلف جماعتوں کے عسکری ونگز کو اپنے پیرول پر رکھ کر ریکوری ٹیم میں شامل کیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاہوا ہے اس واقعے نے ہمارے اس موقف کودرست ثابت کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ بر آمدگی کے اس وا قعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جانی چاہیئے کہ کے الیکٹرک کے پی ایم ٹی میں اتنی بڑی تعداد میں جدید اسلحہ کہاں سے آیا اور کس نے چھپا یا اور کے الیکٹرک کے کون لوگ ہیں جو اسلحہ رکھنے اور چھپانے میں ملوث ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور انہیں عوام کے سامنے لا یا جائے ۔