پاکستان اور سری لنکا کے مابین آج پہلا ون ڈے میچ دمبولا میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کو چیمپیئن ٹرافی 2017 کے ایونٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ون ڈے میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو مات دینا ہوگا جس کے باعث پاک سری لنکا ون ڈے سیریز گرین شرٹس کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
سری لنکا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے والی ٹیم اسکوارڈ میں تلکارتنے دلشان، کوسال پریرا، اپل تھرنگا، لاہیرو تھیریمان، دنیش چندیمل، اینجلو میتھیوز، تھیسارا پریرا، میلیندا سیریواردانا / ساچیتھ پاتھیرانا، ساچیتھارا سینانائیکے / سیکیوگ پرسننا، سرانگا لاکمال/ نوان پردیپ اور لاتیش ملینگا شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اترنے والے اسکوارڈ میں احمد شہزاد، اظہر علی، مختار احمد، بلال آصف / محمد حفیظ، اسعد شفیق، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، انوار علی، محمد عرفان اور راحت علی شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔