پا?ستان ن? پ?ل? ون ?? م?? سر? لن?ا ?و 6 و??و? س? ش?ست د? د?

260

دمبولا میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لئے 256 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 110 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ شعیب ملک نے 55 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے دیگر کھیلاڑیوں اظہر علی 21، احمد شہزاد 29، بابر عظیم 25، اور محمد رضوان 17 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمدحفیظ 4 وکٹیں لیکر نما یاں باؤلر رہے جبکہ راحت علی 2 ، یاسر شاہ اور انور علی  ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے میتھیوس، لکمال اور پریرا نے پاکستان کے خلاف ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے 95 بالز پر 103 رنز اسکور کیے  جبکہ سری لنکا کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے  4 کھلاڑیوں کو بھی  پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔