انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے۔
بھارتی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ کو چین کے ہیکرز نے ہیک کیا ہے۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا قیام 15 اگست 1969 میں ہوا جبکہ اس کے چیئر مین اے ایس کرن کمارہیں۔
واضح رہے ویب سائٹ ہیک ہونے سے دو دن پہلے آئی ایس آر او نے پانچ برٹش سیٹ لائٹ لانچ کیے تھے جو کہ تجارتی حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔