لبنان کےذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کا جاسوسی ڈرون لبنان کے شہر طرابلس میں سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ لبنانی فورسز نے سمندر سے تباہ ہونے والے جاسوسی ڈرون کا ملبہ اکٹھا کرکے ٹیسٹ کیا جس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ تباہ ہونےوالا طیارہ اسرئیلی ساخت کا حامل ہے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جاسوسی طیارہ لبنان اور شام کے سمندری سرحد کے قریب گرکر تباہ ہوا۔
واضح رہے رواں مہینے میں یہ دوسرا اسرائیلی ڈرون طیارہ ہے جو لبنان کے حدود میں گر کر تباہ ہوا۔