وز?راعظم ن? نر?ندرمود? ?? سات? مذا?رات م?? قوم? مفادات ?و پسِ پشت ?ال د?ا، ل?اقت بلوچ

298

جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نریندرمودی کے ساتھ مذاکرات میں قومی مفادات کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ  نے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت شاہ لطیف ٹاﺅن سیکٹر سیون سی میں دعوتِ افطار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کو پسِ پشت ڈال دیا۔انھوں نے کہا کہ ایسے مذاکرات لاحاصل ہوں گے جن میں کشمیر کے مسئلے اور قومی سلامتی کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ہو۔

لیا قت بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے قومی سلامتی کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں ،انہیں امن اور سکون ملنا چاہیے۔ وقت آگیا ہے کہ کراچی کے مسائل حل ہوں۔ یہ قومی سلامتی اور معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ کراچی میں امن و امان ہو اور یہاں کے مسائل حل ہوں ۔ جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اور ہم اس کے خلاف آواز بلند کر تے رہیں گے ۔

قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر جہاں بھی ہو، جرائم اور مافیا جہاں بھی ہوں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جانی چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ایم کیو ایم کی سر پرستی کر کے کراچی کے عوام کو مشکلات اور پریشانیوں سے دو چار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا اعتماد بحال کر نا ضرور ی ہے ۔ کراچی کے حوالے سے قومی سلامتی کے ادارے جو بھی پالیسیاں اور اقدامات کریں ۔کراچی کے عوام کے اعتماد کو نظر انداز نہ کریں ۔ملک کو عالمی سطح پر آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے داخلی حالات اور عوام کی حالت بہتر ہو۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ رمضان المبارک اہلِ ایمان کے لیے تربیت کا مہینہ ہے جبکہ اس تربیت کا مقصد یہ ہے کہ ہمار ے معمولاتِ زندگی اسلامی رنگ میں بدل جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اللہ سے بغاوت کے راستے کو چھوڑ کر اللہ کی فر مانبر داری کے راستے کو اختیار کر نا چاہیے ۔یہ تہذیبوں کی کشمکش کا دور ہے جبکہ اسلام اور غیر اسلام کی کشمکش جاری ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اشتراکی نظام نا کام ہو چکا ہے۔ مغرب کا سر مایہ دارانہ نظام بھی اپنے انجام سے دو چار ہو رہا ہے جبکہ سیکولر ازم بھی عوا م کے مسائل کو بڑ ھانے کے بعد اپنے انجام کے قریب ہیں اور آج ہمار ی تہذیب ،کلچر اور خاندان پر حملے کیے جارہے ہیں ۔اسلام کے دشمن بھی سمجھتے ہیں کہ اسلام ہی انسانیت کے مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔