?ون?ورس?? آف انج?نئرنگ ا?ن? ???نالوج? لا?ورم?? داخل? ان?ر? ??س?16 اگست ?و ?و گا

243

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام داخلہ انٹری ٹیسٹ16 اگست کو منعقد ہو گا۔

پنجاب کے تمام انجینئرنگ کے اداروں بشمول یو ای ٹی لاہور اور اس کے الحاق شدہ کالجزمیں داخلہ برا ئے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنا لوجی کےلئے ایک ہی مشترکہ داخلہ ٹیسٹ 16اگست بروزاتوار صبح 10 بجے ہی منعقد ہو گا۔

پنجاب میں12 امتحانی سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،مین کیمپس، لاہوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کالاشاہ کاکو کیمپس لاہور گیریڑ ن یونیورسٹی، مین کیمپس، سیکٹر سی، فیز6،ایوینیو4، DHA، لاہور، لاہور گیریژن یونیورسٹی، جناح کیمپس، 52 طفیل روڈ، لاہورکینٹ ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا۔انجینئرنگ کالج، بہا?الدین ذکریا یونیورسٹی، ملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈٹےکنالوجی،خانیوال روڈ، ملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ، فیصل آباد،انجینئرنگ کالج، اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور، انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، رسول ،ڈاکٹر اے۔کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، میانوالی میں امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا انٹری ٹیسٹ 24 اگست کو ہی ہو گا۔

تمام امیدوار ٹیسٹ مرکزپر انٹری ٹیسٹ کے دوران امیدوار کو شناخت کے لیے تصویروالا دستاویزی ثبوت جیسے اصل قومی شناختی کارڈCNIC، میٹرک کی سند، ڈومیسائل وغیرہ ہر صورت میں مہیا کرنا ہو گا ورنہ وہ مشترکہ داخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہو ں گے۔ انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ 28 اگست کی درمیانی رات کو ویب سائٹ admission.uet.edu.pk پر upload کر دیا جائے گا۔ ٹیسٹ مراکز میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔