مل? ?? بالائ? علاقو? م?? ت?ن روز بعد مز?د مون سون بارش?? ?و? گ?، مح?م? موسم?ات

399

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں تین روز بعد مزید مون سون بارشیں ہوں گی۔ اس سے قبل دو سے تین روز کے دوران اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں میں وقفہ آئے گا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، پشاور، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ32، خضدار12، راولاکوٹ09، قصور07، فیصل آباد، کوٹلی06، گوجرانوالہ، لسبیلا، منگلا، پاراچنار05، لاہور 03، مظفرآباد 02، مری اور دروش 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

  پیر کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین 44، سکھر، سبی43، دادو، لاڑکانہ، روہڑی42، جیکب آباد، موہنجوداڑو، تربت، چلاس اور رحیم یار خان میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔