ا?س ا? س? پ? ?? 23 ان?رن?شنل ا?ن ج? اوز ?? خلاف ?اروائ?و? ?? ت?ار?ا? م?مل

241

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ انضباطی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کے پیش نظر 23 انٹرنیشنل این جی اوز کے خلاف کاورائیوں کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے مقامی این جی اوز کی سرگرمیوں اور گوشواروں کی جانچ پڑتال کے بعد انٹرنیشنل این جی اوز کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تمام ایسی انٹرنیشنل این جی اوز کو نوٹس جاری کئے گئے جو اپنے سالانہ گوشوارے اور اکاﺅنٹ جمع نہیں کروا رہی تھیں۔ این جی اوز کی جانب سے نوٹس کے جوابات اور ایس ای سی پی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق تعمیل نہ کرنے والی این جی اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 ایس ای سی پی میں کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984ءکے تحت کل 33 انٹرنیشنل این جی اوز رجسٹر ہیں۔ ان میں سے 23 قانون کے مطابق گوشوارے جمع نہیں کروا رہیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آرڈیننس کی دفعہ 439 کے تحت ان کمپنیوں کے نام رجسٹر سے خارج کرنے کی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ این جی اوز کی فہرست حکومت پاکستان کے اکنامک افئیرز ڈویژن اور وزارت داخلہ کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے لئے فراہم کر دی گئی ہے۔