ستائیس رمضان المبارک کو قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے، معراج الہدیٰ

516

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ ستائیس رمضان المبارک کو قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کیلئے جدوجہد اور ایک نئے عزم کی ضرورت ہے۔

  ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے27 رمضان المبارک یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ نزول قرآن کے مہینہ میں پاکستان کا معرض وجود میں آنا اہلیان پاکستان پر اللہ کا خصوصی انعام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کو قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے جبکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کیلئے جدوجہد اور ایک نئے عزم کی ضرورت ہے جبکہ 27 رمضان المبارک کے روح پرور لمحات میں پاکستان کی تعمیر وترقی،امن وخوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا جائے تاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کا کہنا تھا کہ اس دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام نافذ اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی اختیار کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔ اقتدار اللہ کے باغی کرپٹ اور نااہل لوگوں کی بجائے اہل ودیانت دار لوگوں کے سپرد کریں گے تاکہ یہاں ظلم وفساد کا خاتمہ اور عدل وانصاف کا بول بالا ہوسکے۔