نجی ایئر لائین شاہین کے 4 طیارے سول ایوی ایشن کے حکم پر گراؤنڈکردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہین ایئر لائین کے چاروں طیاروں کو اچانک گراؤنڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر موجود 1500 سے زائد افراد شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کو فلائٹ سیفٹی کے ناقص معیار کی وجہ سے گراؤنڈ کیا گیا ہے جبکہ ترجمان شاہین ایئر لائین نے موقف اختیار کیا ہے کہ چاروں جہازوں کو بغیر اطلاع دیے سول ایوی ایشل نے گراؤنڈ کیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے جہازوں کو شام 5 بجے گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم طیاروں کے گراؤنڈ ہوجانے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔