محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روزسےملک کےبالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹےکےدوران بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدیدگرم اورمرطوب رہےگا اورکشمیر،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آبادمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ مالاکنڈ،پشاور،کوہاٹ،مردان،لاہور،سرگودھا، فاٹا، کشمیر،ہزارہ،راولپنڈی،اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں چندمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میٹ آفس کے مطابق جمعہ سےمنگل کےدوران کشمیر،اسلام آباد،بالائی پنجاب جبکہ ہفتہ سےمنگل کےدوران ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور،ڈی آئی خان، بنوں،سبی،ژوب،قلات،نصیرآباد،فاٹااورگلگت بلتستان اور اتوار سے منگل تک سکھر،لاڑکانہ،میرپورخاص میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔