خلائی تحقیق کے امریکی قومی ادارہ (ناسا) کے نیو ہوریزونز نامی جہاز نے پلوٹو کا تاریخی کامیاب ترین سفر کرتے ہوئے پلوٹو پر برفانی پہاڑوں کی موجودگی کا پتہ چلایا لیا ہے۔
ترجمان ناسا کے مطابق پلوٹو پر موجود برفانی پہاڑ 11000 فٹ بلند ہیں اور تقریباً 10کروڑ سال پرانے ہیں جو کہ 4ارب 56کروڑ سال پرانے نظام شمستی میں بہت کم عمر ہیں اور یہ نسبت کم عمر پہاڑ پلوٹو کی سطح سے 11000 فٹ بلند یعنی 3500میٹرز بلند ہیں۔
کیلیفورنیا میں ناسا کے ریسرچ سنٹر کے چیف محقق اور ماہر ارضیات و جیوفزکس جیف مورے نے بتایا کہ یہ پہاڑ آج سے 10کروڑ سال پہلے بنے ہوں گے اور یہ تمام پہاڑ پلوٹو کے کل رقبہ کے ایک فیصلہ سے بھی کم رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ مورے نے ان پہاڑوں کی عمر کا اندازہ ان پہاڑوں میں کھائیوں اور دہائیوں کی عدم موجودگی سے لگایا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہو سکتا ہے کہ ابھی پلوٹو میں پہاڑوں کے بننے کا عمل جاری ہو۔