عیدالفطر کے موقع پر لاہور کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

317

عیدالفطر کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس میں سیکیورٹی کی3 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں 10 ہزار پولیس اہلکار شہر بھر میں مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے جبکہ پولیس کے 12 ایس پیز، 44 ڈی ایس پیزاور 86 ایس ایچ اوز کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہیں گے۔ عید کے تینوں روز پولیس کے اہلکار کھلے اجتماعات، مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ قبرستانوں میں بھی سیکیورٹی کے فرائض ادا کریں گے۔

ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ کے تحت قائم 10 چاند رات بازاروں کو الگ سے سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔