سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ کل بروز جمعہ 17 جولائی یکم شوال کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر ہوگی۔
متحدہ عرب امارت ، سعودی عرب اور تمام خلیجی ریاستوں کے علاوہ انڈونیشیاء، ملائشیاء، فلپائن، ترکی، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی کل عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جائی گی۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کل مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔