ملک بھر میں جمعة الوداع کل مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

244

 ملک بھر میں جمعة الوداع کل مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ جمعة الوداع کے موقع پر کشمیر، فلسطین سمیت پوری دنیا میں ظلم و بربریت کا کے شکار مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

 جمعہ کے روز 29 رمضان المبارک کو پاکستان بھر میں جمعة الوداع  مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا جس میں  خاص طور پر برما کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پر عالم اسلام اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے علمائے کرام اپنے خطبات میں روشنی ڈالیں گے۔

 جمعة الوداع کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں میں انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔