ہنگری:ریفرنڈم سے قبل مہاجر مخالف مہم میں تیزی

179

بڈاپسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) کوٹہ سسٹم کے تحت یورپی یونین رکن ممالک میں مہاجرین کی تقسیم کے بارے میں ہنگری میں عوامی ریفرنڈم میں ایک ماہ رہ گیا ہے ۔ اس تناظر میں ہنگری حکومت اپنی مہاجرت مخالف مہم میں تیزی لے آئی ہے ۔ اس حوالے سے نہ صرف سڑکوں پر بل بورڈز نصب کیے گئے ہیں بلکہ سرکاری ٹیلی وژن پر بھی اشتہارات نشر کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم وکٹور اوربان اور ان کی حکمران جماعت کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو قائل کر لیں کہ یورپی یونین کی طرف سے مہاجرین کی تقسیم کا کوٹہ سسٹم مسترد کر دیا جائے ۔ اس سلسلے میں ہنگری میں 2 اکتوبر کو ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ عوام فیصلہ کرے گی کہ آیا انہیں یہ کوٹہ سسٹم منظور ہے یا نہیں۔ تاہم اس تناظر میں ناقدین کے مطابق حکومت عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری مہاجر مخالف مہم میں عوام سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مہاجرین کی آمد کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو نظر انداز نہ کریں۔