پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں15لاکھ سے زائد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین مقیم ہیں۔ یہ مہاجرین صوبے کا انفرااسٹرکچر تباہ کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے۔