سپرہائی وے پرآئل ٹینکر میںآتشزدگی ‘3افراد جھلس کرجاں بحق

124

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر ہولناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3افرادسمیت شہر میں دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے‘حادثے میں20سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں‘ 9گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا ۔تفصیلات کے مطا بق بدھ کی صبح سپرہائی وے پر ڈیفنس ہاوسنگ اسکیم اور غوثیہ چڑہائی کے قریب ایک تیزرفتار آئل ٹینکرکا ٹائر اچانک پھٹ گیا اوروہ قریب سے گزرنے والی کار نمبر APF299 سے ٹکرا گیا جس کے ساتھ ہی آئل ہی ٹینکر کی ٹنکی بھی پھٹ گئی جس کے باعث کار میں سوار 2افراد نوازحسین اور طاہر حسین شدید طور پر جھلس جانے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئی تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے ،سپر پائی وے پر ہونے والے اس حادثے کا شکار کا شکار پیچھے سے آنے والی 20سے زائد گاڑیاں ہو ئیں جس میں ایک 3أئل ٹینکراور 2ٹرالر بھی شامل ہیں جس کے باعث مزید 6افراد زخمی ہو گئے، جب کہ آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ نے ایک ٹرالر پر لدی ہو ئی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا ،واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور رفاہی اداروں کے رضا کاروں کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا فائر بریگیڈ کے عملے نے 2گھنٹے کی جہدوجہد کے بعدآئل ٹینکر سمیت دیگر گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا ۔۔ادھر رات حب ندی میں ڈوب کر 37سالہ غلام علی اور 14سالہ نبیلہ جاں بحق ہو گئے جب کہ حیدری میں برساتی نالے سے ایک 4سالہ بچی کی لاش برآمد ہو ئی جو ڈووب کر ہلاک ہو ئی تھی ۔