لاہور: چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

95

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ریجنل منیجرپیمرا جمیل اصغر بھٹی کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو محکمانہ ترقیاں دینے سے روکنے کاحکم جاری کیا تھا لیکن چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا اور تمام من پسند افسران کومحکمانہ ترقی دیدی ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر چیئرمین پیمرا کونوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کرلی ۔ کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے بعد ہوگی۔