پی آئی اے کے ذمے 1 کھرب 77 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہیں

121

اسلا م آباد (آن لائن) سینیٹ کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے ذمے 1 کھرب 77 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہیں‘ پی آئی اے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ہے‘ گوادر ائرپورٹ کی تعمیر پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران پی آئی اے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ سابقہ ادوار میں بہت برا سلوک کیا گیا ہے سابقہ دور میں طیاروں کی مرمت نہیں کی جاتی تھی،جس سے 34 طیاروں کو بیڑا 9 جہازوں تک محدود ہوگیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی آئی اے کو فوری طور پر 16 ارب روپے فراہم کیے، اس وقت پی آئی اے کے پاس 38 جہاز ہیں ۔ اسلام آباد میں صحت کی سہولیات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ نے کہا کہ پورے ملک بشمول آزاد کشمیر سے مریضوں کی بڑی تعداد وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کا رخ کرتی ہے ، پولی کلینک کی توسیع کے مصوبے پر کام جاری ہے پمز اسپتال میں او پی ڈی نئے بلاک اورڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 3نئے اسپتال قائم کئے جائیں گے۔