گوتم بمباوالا کو کراچی جانے سے روکنے پر بھارت کا احتجاج

71

نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے پاکستان میں اپنے ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کوکراچی چیمبر کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے سے روکنے پر احتجاج کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نئی دہلی میں پاکستا نی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا تاہم عبدالباسط نے احتجا ج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی چیمبر ایک نجی ادارہ ہے سرکاری نہیں ،بھارت میں بھی انہیں کئی تقریبات میں مدعو کرنے کے بعد شرکت سے روکا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قصے کھل گئے تو بھارت
کو منہ کی کھانا پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ بھارت بنیادی ایشوز پر توجہ دے فضول باتوں پر نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفیر کو حکومتی دباؤ پر کراچی نہیں جانے دیا گیا مگر پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔