رائیونڈ پر حملہ عمران خان کی سب سے بڑی حماقت ہوگی‘پرویز رشید

151

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو رائیونڈ میں بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا اوریہ عمران خان کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔مسلم لیگ(ن)کپتان کے حملے کا حکمت عملی سے جواب دے گی ،وزیراعظم کیخلاف تحریک انصاف کے ریفرنس میں جان ہوتی توعدالت عظمیٰ اسے کیوں رد کرتی۔پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے رائیونڈ مارچ کو حماقت قرار دیتے ہوئے اس کا حکمت عملی سے جواب دینے کااعلان کر دیا ہے۔ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لے کر رائیونڈ کے بے گناہوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا اور عمران خان کی یہ سب سے بڑی حماقت ہو گی۔ہم اس حماقت کا جواب حکمت عملی سے دیں گے۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ریفرنس پر وہی فیصلہ کیا جوعدالت عظمیٰ نے کیا۔ پرویز رشید نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پہلے سے موجود ہے۔