عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے‘ فضل الرحمن خلیل

164

اسلام آباد (صباح نیوز) انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے‘خیبر ایجنسی اور آزاد کشمیر کی باؤنڈری پر حملہ آور قوتیں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں‘ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو سرحد پر الجھاکر کشمیر کاز سے پیچھے ہٹالے گا تو یہ اس کی بھول ہے‘ نہتے شہریوں پر شیلنگ کرکے بھارت اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا بخوبی جانتی ہے‘عام شہریوں سمیت پاک فوج کے شہید ہونے والے افسر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا‘ اگر دنیا دہشت گردی سے نجات چاہتی ہے تو بھارتیجارحیت کا نوٹس لے۔ انہوں نے خیبر ایجنسی چیک پوسٹ پر پاک فوج کے لیفٹیننٹ کے جاں بحق ہونے اور آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔