محب وطن بلوچوں نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی‘حافظ دریس

150

لاہور( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہمحب وطن بلوچوں نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، ہمارے ازلی دشمن بھارت نے سوئیٹرز لینڈ میں آزاد بلوچستان کے نام سے اپنی پاکستان دشمنی اور خباثت کا مظاہرہ کرکے غیرت مند اور محب وطن بلوچ عوام کو بیدار کردیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں ان غیرت مند پاکستانیوں نے بھارت اور سوئیٹرز لینڈ کے خلاف مظاہر ہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ اپنے پاک وطن کے وفادار ہیں ۔بھارتی ترنگا جلا کر ان غیرت مندوں نے بھارتی بنیے کو پیغام دے دیا کہ وہ کلبھوشن یادیو اور دیگر بھارتیجاسوں کاخاتمہ کرنے کے لیے اپنی انتظامیہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر فرزندان اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت اپنے جذبات کا اظہار کرکے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بلوچستان کے عوام کوان کے تمام حقوق مہیا کرے۔ بلوچستان جن معدنی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان میں بلوچوں کا حصہ ان کو عدل و انصاف کے ساتھ دیا جائے۔ بلوچوں کی محرمیوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان دشمن قوتیں زہریلا پروپیگنڈ اکرتی ہیں۔سی پیک سمیت تمام حقوق بلوچستان کی عوام کو دیناضروری ہے۔