163

کوئٹہ اور اسلام آباد میں کارروائیاں،21مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ /اسلام آباد(آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سیکورٹی فورسز او رقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے پولیس لسبیلہ نے حب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران2 ملزمان سمیت16 مشتبہ افراد کو گرفتا ر کر لیاجن سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے ۔ادھروفاقی پولیس اور رینجرز نے تھانہ آبپارہ علاقہ میں خفیہ سرچ آپریشن کیا ہے جس میں 5 مشکوک افرادکو گرفتار کرلیے گئے۔یہ کارروائی رینجر اور پولیس نے خفیہ رپورٹ پر کی جس میں 3 موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں
۔ایس ایس پی ساجد کیانی کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام کی سیکورٹی کو فول پروف بنانا ہے اور چہلم تک ایسے آپریشن پورے اسلام آباد میں وفقہ وقفہ سے کیے جائیں گے ۔