ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹر میاں عتیق کو پارٹی سے نکال دیا

154

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل2017ء میں ووٹنگ کے دوران ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر میاں عتیق کو پارٹی سے نکال دیا ہے اور ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اخلاقی طور پر سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہو جائیں۔دیگر 3سینیٹرزکو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔