وزیر اعلیٰ پختونخوا سے جرمن سفیر کی ملاقات

238

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن سے ہماری دائمی خوشحالی کے راستے نکلتے ہیں اس لیے دُنیا پاکستان کی اس ضرورت بلکہ مجبوری کو کیوں نہیں سمجھتی کیونکہ افغانستان میں بدامنی کے ساتھ ہی نہ صرف پورے پاکستان کا امن متاثر ہوا بلکہ لاکھوں افغان مہاجرین کی وجہ سے ہماری صنعت و معیشت اور انفرااسڑکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان میں نامزد جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلرسے گفتگو کر رہے تھے۔