سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے لیے کمیٹیاں تشکیل ،دعوتی مہم چلانے کافیصلہ 

163

لاہور (نیوزرپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 36ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں علماء کرام کا اجلاس مرکزختم نبوت لاہور میں منعقد ہوا جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولانا سیدضیا الحسن شاہ،قاری ظہورالحق،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا سعید وقارسمیت کئی علما کرام ،کارکنان اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔سالانہ 36ویں سالانہ
تحفظ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں منعقد ہورہی ہے ،کانفرنس کی تیاری کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اورکانفرنس کی دعوتی مہم کو بھرپور انداز سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر محض ایک کانفرنس ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کانمائندہ اجتماع ہوتا ہے جس میں عالم اسلام کی معروف شخصیات اور دینی ومذہبی،سیاسی قائدین اور خانقاہوں کے سجادہ نشین شرکت کرتے ہیں ۔ علماکرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔