خانیوال، فیصل شہید فٹ بال کلب خانیوال نے پاکستان واپڈاکوشکست دیدی

491

خانیوال(جسارت نیوز )فیصل شہید فٹ بال کلب خانیوال نے غیر متوقع طورپر پنجاب پولیس اور ایشیاء گھی ملز بہاولپور نے پاکستان واپڈا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ا سپورٹس اسٹیڈیم خانیوال میں آل پاکستان فیصل شہید فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں2سیمی فائنلزکھیلے گئے پہلا سیمی فائنل پاکستان واپڈا اور ایشیاء گھی ملز بہاولپور کے درمیان کھیلا گیا میچ کے آغاز سے قبل مہمانان خصوصی چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا ،وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ضیاء الرحمن ،وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن اور کونسلر چوہدری انور جٹ سے چاروں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیکنکل آفیشلز سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر بلدیہ خانیوال کے کونسلر طارق نواب پراچہ، اسلم رحمانی، زاہد اقبال، چوہدری رانا شبیر احمد،ممتاز کھال، شیخ بلال، احمد آفتاب، چوہدری ذوالفقار، رائے اعظم، ملک یامین، لیاقت رحمانی، اجمل انصاری ،رانا اکبر سماجی شخصیات عطاء الرحمن ایڈووکیٹ، احسن چوہدری ،شیخ ظہیر احمد، میاں عبدالباری، عابد قریشی، چوہدری عبدالجبار،محمدپرویز پراچہ موجود تھے

۔دلچسپ میچ میں ایشیاء گھی ملز بہاولپور نے پاکستان واپڈا کو ایک گول کی برتری سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا قبل ازیں مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا بعدیہ فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا سیمی فائنل کا دوسرا میچ فیصل شہید فٹ بال کلب خانیوال اور پنجاب پولیس کے درمیان کھیلا گیا۔
بعدازاں سخت اور جاندار میچ میں فیصل شہید فٹ بال کلب خانیوال نے پنجاب پولیس کو ایک گول کی برتری سے شکست دے دی مقررہ وقت تک میچ2-2 گول سے برابر رہا اضافی وقت میں بھی میچ 3/3گول سے برابر رہا بعدازاں فیصل شہید فٹ بال کلب خانیوال کے سنٹر فارورڈ محمدافضل خان نیازی نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلوادی ریفری کے فارئض احمد رؤف، رانا نصیر، اسسٹنٹ ریفریزدانش انجم، ماجد علی ،خورشید فوجی، عاشق محمود نے سرانجام دیئے دونوں میچز میں ہزاروں شائقین نے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو کھل کر داد دی ۔