انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 124 رنز سے شکست دے دی 

650

برسٹول (جسارت نیوز)انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ون ڈے انگلینڈ نے 124رنز سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 369رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ اور کالی آندھی کو چاروں چیت کردیا۔ انگلینڈ کے معین علی نے شاندار کھیل پیش کیا اور سنچری اسکور کی۔ اس کارکردگی کی بنیاد پر وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے کامیاب بلے باز دے رووٹ تھے جنہوں نے 84رنز اسکور کیے۔ پی اے اسٹاکس 73رنز بناکر اپنی ٹیم کے تیسرے کامیاب بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے کاننس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 82رنز دے کر3وکٹیں حاصل کیں۔ ہولڈر نے 2وکٹیں

جبکہ ٹیلر، ریکس اور پاول ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ اس طرح انگلینڈ نے 370رنز کا ہدف دیا ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑ ی کرس گیل کے علاوہ انگلینڈ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکا جنہوں نے 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی بدولت 94 رنز اسکور کیے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم محض 245رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اور انگلینڈ نے دوسرا ون ڈے 124رنز سے جیت لیا۔ انگلینڈ کے پلنکٹ نے 52رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں، راشد دوسرے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 34رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔