لاہور (جسارت نیوز )پہلے عامر حیات روکڑی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیگ میچز کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ میچز میں کشمیر کراؤن کرکٹ کلب اور برائٹ مارننگ کرکٹ نے اپنے اپنے میچز جیت کر قیمتی 2,2 پوائنٹس حاصل کیے ،کشمیر کراؤن گراونڈ شاہدرہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کشمیر کراؤن کلب نے قذافی کلب کو باآسانی 144رنز سے شکست دی کشمیر کراون نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 353رنز بنائے اسد علی نے 81گیندوں پر شاندار 189رنز بنائے اس کے علاوہ عمیر فاروق نے 41اور محمد طیب نے 28رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ذیشان شبیر نے 3، علی احمد اور آفتاب احمد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قذافی کلب مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنا سکی علی احمد نے 64، آفتاب احمد نے 53ناٹ آؤٹ اور شعیب علوی نے 39رنز بنائے اکرام نے 3اور اسد علی نے 2وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے اسد علی شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
مہران بلاک گراؤنڈ میں میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں برائٹ مارننگ کلب نے برادر کرکٹ کلب کو 110رنز سے شکست دی بارش سے متاثرہ میچ میں برائٹ مارننگ کلب نے پہلے کھیل کر 25اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنائے عمران اشرف نے 35، حافظ شفیق الرحمن اور حسنین بخاری نے 34,34رنز کی اننگ کھیلی محمد لطیف نے 3اور شجاع حسن نے 2وکٹیں حاصل کیں، برادر کرکٹ کلب ہدف کے تعاقب میں 17.1اوورز میں 102رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد لطیف 22رنز بنانے میں کامیاب رہے، ثناء مصطفی ، معاذ علی اور حسنین بخاری نے 2 ،2وکٹیں حاصل کیں حسنین بخاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔