پی ٹی آئی کے ڈرامے سے الیکشن اصلاحات بل منظور ہوا،روبینہ خالد

179

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ نے خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے کی وجہ سے سینیٹ میں الیکشن اصلاحات کا بل منظور ہوا ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین کے ٹیلی فون پر تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا ڈرامہ رچایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بعد اب پی ٹی آئی سربراہ عمران خان بھی نااہل ہونے والے ہیں،اس لیے یہ ڈراما رچایا گیا۔