جوہانسبرگ(جسارت نیوز) جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔ بنگلا دیشی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقا پر جہاں وہ2ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے2 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر، دوسرا 18 اکتوبر اور تیسرا 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 اکتوبر جبکہ دوسرا 29 اکتوبر کو ہوگا۔