ڈیوڈ گوفن نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

153

بیجنگ(جسارت نیوز) بیلجیئم کے ٹینس ا سٹار ڈیوڈ گوفن نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں الیگزینڈر ڈولگو پولوف کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے کر لیا۔ چین میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن اور یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگو پولوف آمنے سامنے تھے جس میں ڈیوڈ گوفن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرینی کھلاڑی الیگزینڈر ڈولگوپولوف کو 6-4، 7-6(7-5) اور 6-3 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔