لاہور (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ بار میں وکلا کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے تربیتی کورس کا انعقاد کیاگیا، چیئرمین لیگل ورکشاپ کمیٹی حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ نے ورکشاپ کا اہتمام کیا، بتایا گیا ہے کہ تربیتی ورکشاپ میں وکلا کو لیپ ٹاپ پر انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے تربیت دی گئی، اس موقع پر چیئرمین لیگل ورکشاپ کمیٹی حسیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ نوجوان وکلا کے لیے بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں بہترین مواقع موجود ہیں، نوجوان وکلا کے لیے بہترین مستقبل کیلیے کورسز وقت کا اہم تقاضا ہیں۔