لاہور (آن لائن) امامیہ کالونی پھاٹک پر ٹریفک بے قابو،شہرکاداخلی راستہ طے کرنا کٹھن ہو گیا۔لاہور شہر کے داخلی راستہ امامیہ کالونی میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جیسے ہی امامیہ کالونی پھاٹک پہنچیں توگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں ٹریفک جام کی بڑی وجہ تجاوزات مافیا اور موٹرسائیکل رکشاہیں۔ٹوٹی پھوٹی سڑک،دھول مٹی تو مسافروں کیلیے مشکلات پیدا کر ہی رہی ہے اوپرسے موٹرسائیکل رکشا سڑک کے درمیان میں ہی کھڑے ہو کر سواریاں بٹھاتے اوراتارتے ہیں۔ مسافروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پورے شہر میں پل تعمیر کیے جارہے ہیں توایک پل اس پھاٹک پر بھی تعمیر کرایا جائے۔