قادیانی لابی کی اسلام و پاکستان مخالف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ریاض حسین

189

لاہور (آن لائن) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں موجود قرارداد مقاصد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سیکولر لبرل اور قادیانی لابی کی اسلام و پاکستان مخالف ہر سازش کا راستہ روکیں گے۔ پاک وطن کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ ملک دشمن طاقتیں قوم کو تقسیم کر کے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا مزید کہا کہ مخفی قوتیں پاکستان اور اسلام کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے حکومت، اپوزیشن، فوج اور عدلیہ کو مل جل کر منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ حکومت طے شدہ معاملات کو چھیڑنے کی حماقت نہ کرے۔