ڈولفن اسکواڈ کی غیر نمونہ و پولیس نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی

128

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ کی غیر نمونہ، پولیس نمبر پلیٹ و غیر قانونی و فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی،اس حوالہ سے شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے گزشتہ3روز کے دوران صوبائی دار الحکومت میں دوران مختلف جگہوں پر غیر نمونہ و غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ا ب تک مجموعی طور پر 772موٹرسائیکلز، 349گاڑیوں اور73ہیوی وہیکلز کے خلاف کاروائی کی ہے۔ ان کاروائیوں کا مقصد شہریوں میں اس حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ایسی نمبر پلیٹس نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ایسی فینسی نمبر پلیٹس کی آڑ میں سماج دشمن عناصر اپنی مذموم کاروائیاں کرتے ہیں نمبر پلیٹس کاقانونی طور پر وگورنمنٹ کے منظور شدہ خاکہ کے مطابق لگایا جانا شہریوں کی اپنی ہی املاک کی حفاظت کو یقینی بنائے گا کیونکہ ایسی تمام منظور شدہ نمبر پلیٹس کی سیف سٹی اتھارٹی کے تحت کیمرہ ریڈنگ ممکن ہو سکے گی اس ڈیجیٹل سسٹم سے ناصرف چوری و ڈکیتی اورا سٹریٹ کرائم کی بیخ کنی ہوسکے گی بلکہ عوام الناس کی املاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ ایس پی مجاہد وڈولفن فیصل شہزاد نے کہا کہ ناصرف ڈولفن اسکواڈ بلکہ پویس ریسپانس یونٹ کے تمام انچارجز کو اس امر کی بالخصوص ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں میں اس حوالہ سے شعور اجاگر کریں۔