ٹماٹروں کی قلت و قیمتوں میں اضافہ ہائی کورٹ میں چیلنج

116

لاہور (کورٹ رپورٹر) ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ شہری 3 سو روپے فی کلو ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹماٹروں کی قلت ختم کرنے اور قیمتوں میں کمی کا حکم دے، علاوہ ازیں ٹماٹروں کی قلت پیدا ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔