لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد تقرری کے منتظر 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی سیشن کورٹ لاہور تعینات کر دیا گیا، ان ججز میں شکیل احمد، سجاد حسین سندھڑ، راجاپرویز اختر، ریحان بشیر، رائے نذیر احمد اور نثار بیگ شامل ہیں علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلمان بیگ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔