لاہور (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا، عدالت میں ملزم ثاقب علی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالتی حکم کے باوجود ملزم کو پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے مقدمہ التوا کا شکار ہے جبکہ عدالت نے طلبی کے نوٹس بھی بھجوائے اس کے باوجود ملزم کو پیش نہ کرنا پیشہ وارانہ غفلت ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔