کسٹمز نے کشمیر ٹریڈ کی آڑ میں بھارت سے اسمگل شدہ ٹماٹر پکڑلیے

201

لاہور(این این آئی)کسٹمز کی کارروائی کے دوران پکڑے گئے بھارت کے سمگل شدہ ٹماٹروں کی نیلامی کر دی گئی،چالیس ہزار کلو ٹماٹر ٹرکوں میں اسلام آباد سے لاہور لائے جارہے تھے۔حکام کے مطابق ٹماٹر کشمیر ٹریڈ کی آڑ میں اسلام آباد سمگل کیا گیا جہاں سے اسے لاہور لایا جا رہا تھا۔ حکام کے مطابق پکڑے گئے ٹماٹروں کی مالیت پاکستانی کرنسی میں چالیس لاکھ روپے ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے بھارتی ٹماٹر کی امپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔