لاہور (کرائم رپورٹر) گلشن راوی گندے نالے کے قریب واقع جھگیوں میں آگ لگنے سے بیشتر جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح ان جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی اطلاع پاتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے چند گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابوپایا ۔
تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ آگ سے جھگیوں میں موجود سامان کو نقصان پہنچا ہے ۔