ڈین ایلگر کی10ویں ٹیسٹ سنچری

164

بلوم فونٹین (جسارت نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر نے بنگلا دیش کے خلاف شروع ہونے والی دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف مسلسل دوسری جبکہ مجموعی طور پر کیریئر کی دسویں سنچری ہے، اس سے قبل انہوں نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے نویں جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز ڈوڈلے نورس کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 9 سنچریاں سکور کر رکھی تھیں، ایلگر نے اب تک 41 میچز میں دس سنچریوں کی مدد سے 2623 رنز بنا رکھے ہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس 45 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں