گریم اسمتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیاہاشم آملہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے 15 ویں بلے باز بن گئے

194
بلوم فاؤنٹین: بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہاشم آملہ سنچری بنانے کے بعد دادوصول کرتے ہوئے
بلوم فاؤنٹین: بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہاشم آملہ سنچری بنانے کے بعد دادوصول کرتے ہوئے

بلوم فونٹین(جسارت نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 28 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ گریم اسمتھ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر مائیکل کلارک کے ہم پلہ ہو گئے، آملہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے 15 ویں بلے باز ہیں۔ جنوبی افریقا کی طرف سے کیلس 45 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے۔ جنہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ بلوم فونٹین میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آملہ نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری کی سکور کی، یہ ان کی رواں سیریز میں دوسری جبکہ کیریئر کی 28ویں سنچری ہے، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے گریم سمتھ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 27 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔