میڈرڈ (جسارت نیوز) سابق عالمی چیمپئن اسپین نے آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا،ا سپین نے البانیاکو ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں 3-0 گولز سے ہرا کر یہ اعزاز پایا ۔ 2018ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ا سپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے البانیا کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ تک رسائی کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا، اٹلی اور میسڈونیا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، اس کا مطلب ہے کہ اٹلی کو ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے پلے آف میچز کھیلنا ہوں گے۔ ایک اور میچ میں ویلز نے جارجیا کو ہرا کر ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کی امید باقی رکھی، آسٹریا نے سربیا کو 3-2 گولز سے شکست دی۔